چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، نجی کالج نے نابینا افراد کو باعزت روزگار دینے کا بیڑا اٹھا لیا

(با خبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے نجی کالج کی جانب سے سوات کے متعدد خصوصی افراد (نابینا) کو روزگار کے لئے”پاپ کورن“ بنانے کی مشینیں تمام لوازمات کے ساتھ دی گئیں۔ اس سلسلے میں ”ایس پی ایس کالج“ رحیم آباد میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمانِ خصوصی کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام تھے جنہوں نے 13 نابینا افراد میں ”پاپ کورن“ کی مشینیں تقسیم کیں۔ ایس پی ایس انتظامیہ نے اس موقع پر بتایا کہ کالج کے تمام13کیمپسوں میں ان خصوصی افراد کو مفت اسٹال فراہم کئے جائیں گے، جہاں سکول کے بچے ان سے خریداری کریں گے۔ یوں یہ خصوصی افراد رزق حلال کمائیں گے۔ اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ نے کہا کہ بے سہارا اور خصوصی افراد کی خدمت، خدا کی خدمت ہے۔ خدا اپنی مخلوق کی خدمت پر خوش ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”ایس پی ایس“ گذشتہ چودہ سال سے تھیلی سیمیا کے مریضوں کی مفت خدمت کر رہا ہے۔ ان کو مفت خون کے عطیات اور تھیلی سیمیا کے متعلق ادویہ فراہم کرتا ہے۔ اس موقع پر کالج کے ڈائریکٹر سید منور شاہ نے کہا کہ کالج کے تمام13کیمپس میں ایک، ایک نابینا فرد کو نوکری بھی دی جائے گی۔ اس موقع پر پاکستان بلائنڈ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر سعد نور نے کالج انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

28سالہ نوجوان درخت سے گر کر جاں بحق

Ba Khabar Swat

شادی شدہ خاتون کا زہریلی دوا کھا کر اقدامِ خودکشی

Ba Khabar Swat

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

Leave a Comment