چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

کالام اور مضافات میں ہر قسم زمین کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی حسین وادی کالام اور مضافات کے علاقوں میں ہر قسم زمینوں کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی لگا دی گئی۔ ڈسٹرکٹ رجسٹرار/ ڈپٹی کمشنر سوات نے چھٹی نمبر 33110/PA/DC(S) میں تمام متعلقہ محکموں کو لکھا ہے کہ وادیِ کالام اور مضافات میں زمینوں کے حوالے سے متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں ایک زمین کو کئی افراد کے ہاتھ فروخت، زمینوں پر قبضہ، ملکیت کے مسائل کی وجہ سے علاقہ کے امن کو خطرہ ہے۔ کالام میں ابھی تک پٹوار میں آباد کاری نہیں ہوئی جس کا کام جاری ہے۔ اس وجہ سے پٹوار حلقہ جات اور تمام متعلقہ محکموں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ وادیِ کالام میں زمینوں کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی لگادیں۔

Related posts

سوات، ویکسین لگانے والوں کی شرح 2.5 فیصد ہے، ڈاکٹر سلیم

Ba Khabar Swat

ہائی کورٹ نے تبلیغی حضرات سے غیر انسانی سلوک پر پابندی لگا دی

Ba Khabar Swat

سوات، منگل کے روز بارش سے موسم مزید سرد

Ba Khabar Swat

Leave a Comment