چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

کوکارئی، بیٹے نے بیوی اور بیٹے کے ساتھ مل کر والد کو قتل کردیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے نواحی علاقہ کوکارئی میں بیٹے نے بیوی اور اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر والد کو قتل کردیا۔ ایڈیشنل ایس پی شاہ حسن خان اور ایس ایچ او تھانہ کوکارئی فضل رحیم خان نے میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ ملزم سبز علی ولد گلا خان ساکن گوریکلا جامبیل نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی کہ اس کا والد گلا خان گھر سے لاپتا ہے۔ اس کے بعد پولیس نے تلاش شروع کی، تو ان کی تشدد زدہ لاش پہاڑی ندی سے مل گئی۔ پولیس نے ابتدائی تفتیش کے دوران مقتول کے بیٹے سبز علی کو گرفتار کیا، تو اس نے اقرار کیا کہ اس نے اپنی بیوی اور بیٹے انعام اللہ کے ساتھ مل کر والد کو لاٹھیوں کے وار کرکے قتل کیا اور لاش ندی میں پھینک دی۔ ملزمان کے مطابق والد بیٹوں کا جائیداد میں حصہ دینے میں ٹال مٹول سے کام لے رہا تھا۔ پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

Related posts

سوات کے عوام اب پیپلز پارٹی کا جھنڈا اپنے گھروں سے اترنے نہیں دیں گے ۔ سید خورشید شاہ

Ba Khabar Swat

رحیم آباد، پلاسٹک کی فیکٹری میں آگ لگ گئی،لاکھوں کا سامان راکھ میں تبدیل

Ba Khabar Swat

پاک بھارت ورلڈ کپ ٹھاکرا، مینگورہ ویران

Ba Khabar Swat

Leave a Comment