چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات میں فوج کے داخلے کے 14 سال مکمل

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں شدت پسندوں کے خلاف لڑنے کے لئے فوج کے داخلے کے 14 سال اور امن کے قیام کے بعدفوج کی جانب سے اختیارات سول انتظامیہ کو منتقل کرنے کے 3 سال مکمل ہوگئے۔ 2005ء میں افغانستان سے واپسی پر مولانا فضل اللہ اور ان کے ساتھیوں کے واپس آنے کے بعد انہوں نے غیر قانونی ایف ایم ریڈیو کا آغاز کیا تھا۔ 2006ء میں سرگرمیاں بڑھنے اور 2007ء میں ہتھیار اٹھانے کے بعد 20 اکتوبر2007ء کو پاک فوج کے دستے سوات میں داخل ہوئے تھے، جن پر پہلا خودکش حملہ تبلیغی مرکز تختہ بند کے قریب کیا گیا تھا۔ سوات میں شدت پسندوں کے خلاف دو ڈویژن فوج کو تعینات کیا گیا تھا جنہوں نے شدت پسندوں کے خلاف ”راہِ راست“ اور”راہِ حق“ کے نام سے آپریشن کئے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سوات میں شورش کے دوران 2385 عام اور بے گناہ لوگ شہید اور3694 زخمی ہوئے۔ اس دوران 123 پولیس بھی شہید ہوئے۔ 8288 گھروں کو نقصان پہنچا۔ یتیموں کے ادارہ”خپل کور فاونڈیشن“ کی انتظامیہ کے مطابق اس دورا ن 5 ہزار سے زائد یتیم بچوں نے داخلے کے لئے ان کو دررخواستیں دیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سوات آپریشن کے دوران پاک فوج کے 408 آفیسر اور سولجر شہید اور 1334 زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس آپریشن میں 1641 دہشت گرد ہلاک اور377 زخمی ہوئے۔سوات سے لوگوں کی نقلِ مکانی، پھر واپسی اور گھر گھر تلاشی کے بعد آپریشن مکمل ہونے پر آج کے دن 21 اکتوبر2018ء کو سیدو شریف ائیر پورٹ کے رن وے پر ایک تقریب میں وزیر اعلیٰ محمود خان اس وقت کے کو ر کمانڈر شریک تھے۔ اس تقریب میں فوج نے تمام انتظامی اختیارات سول انتظامیہ کے حوالے کیے اور مرحلہ وار سوات سے فوج کی واپسی شروع ہوگئی۔

Related posts

محلہ وزیر مال مینگورہ، شوز کی دکان میں آگ لگنے سے خاکستر

Ba Khabar Swat

محمد امین جماعت اسلامی پی کے پانچ مینگورہ شہر کے امیر منتخب

Ba Khabar Swat

واسا کی جانب سے مینگورہ خوڑ میں صفائی کاکام شروع

Ba Khabar Swat

Leave a Comment