(باخبر سوات ڈاٹ کام)ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن نے ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے نیا کرایہ نامہ جاری کردیا۔ جس کے مطابق مینگورہ سے پشاور فلائنگ کوچ کا کرایہ 268روپے،مینگورہ سے مردان فلائنگ کوچ کا کرایہ 167روپے، پیر بابا 120روپے، الپوری 101روپے، بشام 161روپے، تیمر گرہ 136روپے، سخاکوٹ 109اور درگئی 105روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اندرون سوات مینگورہ سے کانجو فلائنگ کوچ کا کرایہ چھ روپے، منگلور 16روپے، کبل 16روپے، ناگوہا 34روپے اور مینگورہ سے مانیار 19روپے مقرر کیا گیا ہے۔مینگورہ سے اسلام پور 17روپے، مالم جبہ 66روپے، مینگورہ سے کالام 151روپے کرایہ مقرر کیا گیا ہے۔ یاداشت میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں اور مدارس کے طلبہ، معزور افراد اور 60سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں سے 50فیصد کرایہ وصول کیا جائے گا۔
previous post
next post
