چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

مینگورہ کے ایم پی اے کے اثاثے 5 ارب ہوگئے، سنیٹر مشتاق احمد خان

باخبر سوات ڈاٹ کام) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر سنیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں حکومت کو سر پرائز دیں گے۔ جماعت اسلامی نے جن اُمیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے ہیں، وہ صادق و امین ہیں۔ ان کے پاس گلی کوچوں اور شہروں کے مسائل کا حل موجود ہے۔ سیدو شریف کے یونین کونسل اسلام پور میں میئر کے اُمیدوار محمد امین کے انتخابی جلسہ سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ محمد امین پانچ سال تک اسمبلی کا ممبر رہ چکا ہے۔ اس کا دامن پاک ہے۔ میئر منتخب ہوکر بھی اس کا دامن حسبِ سابق صاف رہیگا۔ مینگورہ سے سلیکٹڈ ایم پی اے کے اثاثے پانچ سال میں پانچ ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں جو الیکشن کمیشن میں ان کے کاغذاتِ نامزدگی میں موجود ہیں۔ اگلے انتخابات میں ان کے اثاثے دس ارب سے بھی زیادہ ہوجائیں گے۔ اس لئے سٹی کونسل بابوزئی کے لوگوں نے فیصلہ کیا ہے کہ 31 مارچ کو سوات کے غیور عوام ”عام آدمی کا میئر“ محمد امین کے حق میں ووٹ استعمال کرکے اپنے لئے صادق و امین میئر کا انتخاب کریں گے۔ جلسہ سے میئر کے اُمیدوار محمد امین اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس سے پہلے سوات پہنچنے پر مشتاق احمد خان کا سیدو شریف، شگئی، کوکڑی اور اسلام پور میں شاندار استقبال کیا گیا۔

Related posts

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

سوات اور دیگر علاقوں کے لئے ٹیکس سے استثنا دس سال کردیا جائے

Ba Khabar Swat

ایک عرصہ بعد دھماکا، لوگوں میں سنسنی دوڑ گئی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment