چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، بیٹے کے ہاتھوں والدہ قتل، پیسوں کے لین دین پر ایک شخص قتل

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں دو الگ واقعات، بیٹے کے ہاتھوں فائرنگ سے والدہ قتل جب کہ پیسوں کے لین دین پر ایک شخص قتل کردیا گیا۔ تھانہ غالیگے کی حدود میں واقع علاقہ مانیار میں ملزم محمد نواب نے سلیم ولد تورے پر پیسوں کے تنازع کی وجہ سے فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ شموزئی کے علاقہ چونگئی میں 25 سالہ وارث خان نے گھر میں لڑائی کے دوران بندوق سے خود پر فائرنگ کرکے اقدام خودکشی کیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ فائرنگ میں ایک گولی ان کی والدہ کو لگی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی اور ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی۔

Related posts

خوازہ خیلہ چمتلئی، گاڑی کھائی میں جاگری، تین افراد جاں بحق، چار زخمی

Ba Khabar Swat

سوات، دفعہ 144 کے تحت غیر قانونی اور بغیرلائسنس شکار پر پابندی برقرار

Ba Khabar Swat

سوات،کورونا سے ایک اور شخص جاں بحق، تعداد 93 ہوگئی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment