چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سانحہئ بیدرہ، گرفتار ملزمان رہا،تحقیقات شروع کردی گئیں

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات پولیس نے سانحہئ بیدرہ میں گرفتار ملزمان کو رہا کرکے تحقیقات شروع کردیں۔ گذشتہ روز مٹہ کے علاقہ بیدرہ، ڈھیرئی میں جرائم پیشہ افراد نے پولیس اہلکاروں کو بار بار یرغمال بنا کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھااور پولیس پر بار بار حملہ کیا تھا۔مسلح افراد نے پورا دن مٹہ کالام روڈ کو بند کیا تھا جس کے بعد پولیس نے 74 افراد کے خلاف انسدادِ دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ ان میں چند ملزمان کو گذشتہ روز گرفتار بھی کیا گیا تھا۔ سوات پولیس کے اعلیٰ حکام نے جرگے میں گرفتار ملزمان کو رہا کردیا اور کاٹی گئی ایف آئی آر پر بھی انکوائری کمیٹی قائم کردی جس کے بعد سے اب پولیس فورس کا مورال گرگیا ہے۔ مختلف پولیس افسران اور اہلکاروں نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ اس فیصلے کے بعد اب پولیس جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے کے بارے میں پہلے سوچے گی پھر قدم اٹھائے گی۔ انہوں نے ان پولیس اہلکاروں جن کو یر غمال بناکر شدید تشدد کا نشانہ بنا یا گیا تھا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اب ان کا مورال کیسا ہوگا۔ دوسری جانب سوات پولیس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایس پی انوسٹی گیشن شاہ حسن خان نے ایڈیشنل ایس پی ارشد خان اور ڈی ایس پی سٹی بادشاہ حضرت خان کے ہمراہ تھانہ مینگورہ میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چند دن قبل پولیس پارٹی بیدرہ میں 419/420 کے ملزمان کو گرفتار کرنے جارہی تھی کہ راستے میں انہیں گاڑی میں بیٹھے چند مسلح افراد ملے جنہیں پولیس نے گرفتار کرنے کی کوشش کی۔ ان یں سے ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا، تاہم باقی ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے جبکہ بعد ازاں اہلِ علاقہ کو پولیس کے خلاف اشتعال دلاکر حالات خراب کردئیے، جہاں پر مشتعل عوام نے پولیس پر حملہ کرکے ان سے اسلحہ بھی چھین لیا، تا ہم پولیس حکام نے فوری ایکشن لیکر انہیں چھڑا لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ واقعہ کی غیر جانب دارانہ تحقیقات جاری ہیں، اس ضمن میں پولیس پر کسی قسم کا دباؤ نہیں۔اصل حقائق جلد منظر عام پر لائے جائیں گے۔

Related posts

سوات،زلزلے کے جھٹکے محسوس،شدت 4.7 ریکارڈ

Ba Khabar Swat

چارباغ ولی آباد، تیز رفتارجیپ کی ٹکر سے نوجوان شدید زخمی

Ba Khabar Swat

سوات، ڈینگی وائرس سے مزید 10 افراد متاثر، تعداد 344 ہوگئی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment