(باخبر سوات ڈاٹ کام)چارباغ پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ اُو علی باچا کے مطابق گرفتار ملزمان میں اسرار احمد عرف اذان، وقار، جنید سکنہ لنڈاکے، نصیب خان عرف قوی، حمید اللہ سکنہ وکیل آباد عالم گنج، حضرت شاہ ساکن گلی باغ شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ 3 عدد موٹر سائیکل ہنڈا125، ایک عدد ایل ای ڈی سام سنگ، ایک عدد بیٹری اور پانچ مرغیاں برآمد کرلی گئیں۔
