چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

ریسکیو 1122 سوات میں گھوسٹ آفیسر کا انکشاف، گھر بیٹھ کر تنخواہ لے رہی ہیں

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ریسکیو 1122 سوات میں گھوسٹ آفیسر کا انکشاف ہوا ہے جو بھرتی ہونے کے بعد گھر بیٹھ کر تنخواہ وصول کر رہی ہیں۔ باوثوق ذرائع اور ریکارڈ کے مطابق کئی سال پہلے گریڈ 16 میں بھرتی ہونے والی شفیقہ گل جو آڈیو، ویڈیو کیمرہ مین/ میڈیا منیجر کی پوسٹ پر بھرتی ہوئی ہے، گھر بیٹھ کر تنخواہ وصول کر رہی ہیں۔ انہوں نے وٹس ایپ کا ایک گروپ بنایا ہے،جہاں پر حادثہ ہوتا ہے، وہاں ریسکیو کے اہلکار مذکورہ خاتون آفیسر کو ٹیکسٹ کرتے ہیں اور خاتون آفیسر صحافیوں کے گروپ میں اس کو شیئر کرتی ہیں۔ خاتون آفیسر کے بارے میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وہ اکثر کراچی اور اسلام آباد میں ہوتی ہیں اور ماہ میں ایک دفعہ آکر تمام مہینے کی حاضریاں لگاتی ہیں، جس کا ثبوت ریسکیو کے دفتر سیدو شریف میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں میں بھی محفوظ ہے۔ اس کا ایک اور ثبوت موبائل فون کے سی ڈی آر سے بھی ہاتھ آسکتا ہے۔ اس بارے ریسکیو کا موقف جاننے کے لئے ڈی جی ریسکیو کے موبائل فون پر کال کی گئی،لیکن ان کا موبائل بند تھاجس کے بعد ڈی جی ریسکیو کے دفتر فون کیا گیا، لیکن فون اٹھانے والے نے کہا کہ صاحب سیکرٹریٹ گئے ہیں۔ خاتون آفیسر کا موقف جاننے کے لئے ان کے موبائل نمبر پر فون کیا گیا لیکن انہوں نے بھی فون نہیں اٹھایا۔

Related posts

سوات، عالمی شہرت کے حامل قاری کو زہر دے کر مارنے کی کوشش

Ba Khabar Swat

نادرا سوات کے سینئر افیسر رحمت علی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا،

Ba Khabar Swat

گیس اووربلنگ بارے محکمہ سوئی گیس کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، وزیر اعلیٰ محمود خان

Ba Khabar Swat

Leave a Comment