چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

امن و امن کی صورت حال پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، فضل حکیم خان یوسف زئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) چیئرمین ڈیڈک اور ایم پی اے فضل حکیم خان یوسف زئی نے کہا ہے کہ امن و امن کی صورت حال پر کسی کے ساتھ کوئی سمجھوتا نہیں کریں۔ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف ہر فورم سے آواز اٹھائیں گے۔ اپنے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فضل حکیم خان یو سف زئی نے کہا کہ سوات میں بڑی قربانیوں کے بعد امن قائم ہوا ہے۔ وزیر اعلیٰ محمود خان اور صوبائی حکومت نے سوات میں امن کی بحالی کے لئے موثر اقدامات کئے ہیں جس کے باعث آج ایک بار پھر سوات میں امن بحال ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں امن و امان کے لئے ادارے اور حکومت ایک پیج پر ہے جبکہ عوام نے بھی اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کیا ہے۔ میں پاکستان اور دنیا بھر کے عوام کو دعوت دیتا ہوں کہ سوات میں مکمل امن قائم ہے اور وہ بلا خوف و خطر آسکتے ہیں۔

Related posts

خوازہ خیلہ، کرش پلانٹ ایسو سی ایشن کے عہدیداروں کا مظاہرہ

Ba Khabar Swat

درگئی چیک پوسٹ پر عوام اور سیاح رُلنے لگے، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

Ba Khabar Swat

سیدو شریف گروپ آف ٹیچنگ ہاسپٹلز میں نیورو سرجری کے آپریشن تھیٹر کا افتتاح

Ba Khabar Swat

Leave a Comment