(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں چوتھے روز بھی بارش و برف باری کا سلسلہ جاری رہا۔ کالام میں درجہئ حرارت نقطہ ئانجماد سے گرگیا۔ منگل کو میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ کالام میں کم از کم درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
