چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

ایم پی اے فضل حکیم کا واسا کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ

(باخبرسوات ڈاٹ کام) ڈیڈک چیئرمین ایم پی اے فضل حکیم نے ڈبلیو ایس ایس سی سوات کی صفائی کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اچانک مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے لنڈی کس، مکان باغ، چینہ، بنگلہ دیش اور مختلف علاقوں میں صفائی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے علاقے میں ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے اہلکاروں کوخود دیکھا۔ ان کے کام کاجائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کام کرنے والے ڈبلیو ایس ایس کے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔ ان کے کام کو سراہا۔ اس موقع پر ڈیڈیک چیئرمین فضل حکیم نے علاقہ مکینوں سے بھی صفائی کے بارے میں معلومات لیں۔ زیادہ تر لوگوں نے صفائی کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پرا نہوں کہا کہ ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے اہلکار صفائی کا کام بخوبی سرانجام دے رہے ہیں۔

Related posts

سوات، وکلا کے جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف دائر شدہ ریفرنس کے خلاف مظاہرے

Ba Khabar Swat

زرعی تحقیقاتی ادارہ سوات کی تاریخ 55سال ہے، خصوصی رپورٹ

Ba Khabar Swat

ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ کا تھیلی سیمیا سنٹر الفجر فاؤنڈیشن کا دورہ

Ba Khabar Swat

Leave a Comment