چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

ڈائریکٹر انفارمیشن کا پختونخوا ریڈیو سوات کا دورہ کیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈائریکٹر انفارمیشن نور الہادی نے پختونخوا ریڈیو سوات کا دورہ کیا، جہاں انہیں ریڈیو سٹیشن کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ڈائریکٹر انفارمیشن نے پروگرامنگ، کوریج اور سامعین کے تاثرات کے طریقہئ کار کے حوالے سے ریڈیو اسٹیشن کی کارکردگی کا معائنہ کیا۔ سٹوڈیو کے دورے کے دوران انجینئر محمد جلال نے انہیں ریڈیو ٹرانسمیشن کے مختلف تکنیکی پہلوؤں بشمول کوریج ایریاز اور فیڈ بیک میکنزم کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈائریکٹر انفارمیشن نے کہا ہے کہ ریڈیو عام دنوں اور بحران کے دوران عوام کو آگاہی فراہم کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ا قدار کے فروغ کے حوالے سے ریڈیو ایک موثر ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پختونخوا ریڈیو نیٹ ورک کو قبائلی ضم شدہ اضلاع تک بڑھا دیا گیا ہے اور تفریحی اور تعلیمی مواد کے علاوہ مستند معلومات عوام تک پہنچائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے پختونخوا ریڈیو سوات کے فیڈ بیک میکنزم کو سراہا اور کہا کہ مختلف پروگراموں میں عوام کی شرکت غیر معمولی ہے۔ ڈائریکٹر انفارمیشن نے ریجنل انفارمیشن آفس کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے ریجنل انفارمیشن آفیسر نظام الدین سے ملاقات کی۔

Related posts

پی ایم آر یو فائل ٹریکنگ، ریونیو کیس ڈسپوزل اور سٹیزن پورٹل بارے ٹریننگ شروع

Ba Khabar Swat

سیدو شریف،ذہنی معذور نوجوان عرفان اللہ لاپتا ہوگیا

Ba Khabar Swat

واسا کی بہترین کارکردگی، مینگور عیدالضحیٰ کے موقع پر صاف رہا

Ba Khabar Swat

Leave a Comment