Swat

سوات، پہلا ڈسٹرکٹ ناظم سپورٹس میلہ سج گیا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات میں ضلعی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پہلا ڈسٹرکٹ ناظم سپورٹس میلہ سج گیا۔ ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ اور ڈپٹی کمشنر سوات نے افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب کے دوران سیکڑوں کھلاڑیوں نے مارچ کیاجس کی قیادت تائیکوانڈچمپئن 8 سالہ عائشہ نے قومی پرچم لہرا تے ہوئے کی۔ اس موقع پر تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان، تحصیل ناظم خوازہ خیلہ عثمان علی کے علاوہ ضلعی و تحصیل ناظمین اور ریجنل سپورٹس آفیسر حضرت اللہ خٹک بھی موجود تھے۔ افتتاحی تقریب کے دوران کھلاڑیوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ یکم اپریل تک جاری رہنے والے اس اسپورٹس گالہ میں کرکٹ، ہاکی، فٹ بال، والی بال، باسکٹ بال، بیڈمنٹن، کراٹے، باکسنگ، باڈی بلڈنگ سمیت 28کھیلوں کے مقابلے ہوں گے۔ ان مقابلوں میں ضلع بھر سے تین سال سے لے کر بیس سال تک کی عمر کے کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ نے کہاکہ سوات میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔ ہماری خواہش ہے کہ اپنی نئی نسل کو اس طرح کے مواقع فراہم کئے جائیں، تاکہ وہ آگے جاکر اپنے ملک کا نام روشن کرسکے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں