Swat

سوات، سیاحوں کے داخلہ پر غیر معینہ مدت کے لئے پابندی عائد

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)      سوات میں عید الفطر کے موقع پر انتظامیہ نے سیاحوں کے داخلے پر غیر معینہ مدت کے لئے پابندی عائد کردی۔ اس سلسلے میں ڈی پی او سوات محمد قاسم خان نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ کرونا وائرس پھیلنے اور احتیاطی تدابیر کے تحت سوات کی انتظامیہ نے عید الفطر کے دن سے سوات میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کی ہے۔ سیاحوں کو سوات کی حدود سے واپس کیا جائے گا۔ اس لئے انتظامیہ نے ملک بھر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ عیدالفطر اور کرونا وائرس کے خاتمے سے پہلے سوات میں تمام سیاحتی مقامات بند رہیں گے۔ سوات کے مقامی لوگوں کو بھی سیاحتی علاقوں میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ کرونا وائرس کے بعد انتظامیہ کی اجازت کے بعد سیاحوں کو خوش آمدید کہا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام لوگوں کی حفاظت کے لئے اٹھایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں