Swat

اوڈیگرام،جائیداد تنازع، بھائی کی فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق، خود زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) تھانہ رحیم آباد کی حدود میں واقع علاقہ اوڈیگرام میں جائیداد کے تنازع پر بھائی کی فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق، ملزم بھائی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق بھائیوں کے درمیان ایک عرصہ سے جائیداد کا تنازع چل رہا تھا۔ پیر کو گھر میں تکرار کے بعدشکیل نے اپنے بھائیوں ضیاء الحق اور احسان الحق پر فائرنگ کی، جس سے دونوں جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے ملزم شکیل کو بھی زخمی حالت میں گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں