سوات(باخبرسوات ڈاٹ کام) چارباغ کے رہائشی شخص سلطانت خان نے خوازہ خیلہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ ہماری جائیداد پر مخالفین قبضہ جمانے کے لیے ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں۔ مخالفین گروپوں کی شکل میں حملہ آور ہوتے ہیں۔ تیارفصل کو تباہ کرکے لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔ بااثر افراد کو بعض پولیس اہلکاروں کی پشت پناہی حاصل ہے اور ہمارے بچوں کو زمین سے زبردستی بے دخل کر نے کے لئے کئی ماہ سے مسلسل دھمکیاں دینے کے ساتھ ساتھ بچوں کو نقصان پہنچا نے کے لئے روزروز منصوبے بنا رہے ہیں۔
