Swat

خوازہ خیلہ پولیس نے اغوا برائے تاوان کا ڈرامہ ناکام بنا دیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)تھانہ خوازہ خیلہ پولیس کی کامیاب کارروائی، اغوا برائے تاوان کا ڈرامہ ناکام، “مغوی” خود ہی ماسٹر مائنڈ نکلا۔ پولیس کے مطابق حسین احمد ولد غلام سید ساکن خوازہ خیلہ نے تھانہ خوازہ خیلہ میں رپورٹ درج کرائی کہ ان کا بھائی رشید احمد گھر میں تکرار کے بعد کہیں چلا گیا ہے، جس کے بعد ایک نامعلوم نمبر سے بھائی کے اغوا کی اطلاع ملی اور رہائی کے عوض 10 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا۔تفتیش کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ مبینہ مغوی رشید احمد نے اپنے ساتھی ارشد ولد چمنے کے ساتھ مل کر خود ہی اپنی اغوائیگی کا ڈھونگ رچایا، تاکہ اپنے والد سے 10 لاکھ روپے اینٹھ سکے۔ ایس ایچ او خوازہ خیلہ اور ان کی ٹیم کی بروقت اور کامیاب کارروائی کے نتیجے میں ملزمان اپنے مذموم مقاصد میں ناکام رہے اور انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں