(باخبر سوات ڈاٹ کام) ملاکنڈ ڈویژن کے وکلا اور پولیس کے درمیان مذاکرات کا میاب ہوگئے۔ پولیس کی جانب سے وکلا کے مطالبات کو تسلیم کرلیا گیا، جس کے بعد وکلا نے ملاکنڈ ڈویژن میں جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ اس سلسلے میں وکلا برادری کی ایکشن کمیٹی اور پولیس افسران کی مشترکہ ملاقات ہوئی، جس میں پولیس افسران نے وکلا کے مطالبات تسلیم کئے۔ وکلا برادری مطالبات منظور ہونے کے بعد اب ڈویژن بھر میں جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کریں گے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سیشن جج اسد حمید خان نے پولیس افسران، وکلا برادری اور جرگہ ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مسئلہ افہام و تفہیم سے حل ہوا۔
Swat