Swat

مدین کوز کلے، گھر میں آگ لگنے سے دو کمرے سامان سمیت جل کر راکھ

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام) مدین کے علاقہ کوز کلے کے ایک مکان کے بالائی حصہ میں آگ لگنے سے دو کمرے اور ان میں موجود سامان جل کر راکھ ہو گیا ۔ سعید خان کے گھر کی بالائی منزل کے ایک کمرے میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگ گئی جس نے دوسرے کمرے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ بعد میں مقامی لوگوں نے آگ کو بجھا دیا۔ مالک مکان کے مطابق دو کمرے اور ان میں موجود سامان جل کر خاکستر ہوا اور لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں