Swat

اخترخان کی زیرِ صدارت ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت بارے جائزہ اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ایم پی اے اخترخان ایڈوکیٹ نے پی کے 5 میں ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ عبد اللطیف نے ضلع سوات میں جاری ترقیاتی منصوبوں، مجموعی صورتحال اور مسائل پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں ضلعی محکموں کے سربراہان بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں سکول، کالجوں اور یونیورسٹیوں کی تعمیر، سیاحتی مقامات تک رسائی کے لئے روڈ منصوبوں، حالیہ بارشوں سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی، صاف پانی، ایری گیشن منصوبوں، سپورٹس منصوبوں، لینڈ سیٹلمنٹ، ریور پروٹیکشن اور ٹریفک سے جڑے مسائل اور ضلعی ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں