Swat

وزیر اعلیٰ کے عوامی ایجنڈا پروگرام بارے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی زیرِ صدارت اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم کی زیر صدارت وزیراعلی خیبرپختونخوا کے عوامی ایجنڈا پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو وزیر اعلیٰ کے ”عوامی ایجنڈے“ کے تمام پہلوؤں، عملدرآمد کے طریقہ کار، ٹائم لائنز، ذمہ داریوں اور اختیارات پر تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ وزیر اعلیٰ کا عوامی ایجنڈا صوبے میں گڈ گورننس کو یقینی بنانے کے لئے ایک جامع پروگرام ہے۔ عوامی ایجنڈا گڈ گورننس کے لئے گیارہ مختلف نکات پر مشتمل ہے، جس میں سروس ڈیلیوری کے تمام شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں