(باخبر سوات ڈاٹ کام) پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن (اپٹا) کی ضلعی اور صوبائی قیادت کی ڈپٹی ڈی ای او سوات فضل خالق کے ساتھ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول ودودیہ سیدو شریف میں ایک اہم ملاقات منعقد ہوئی۔ اجلاس سپریم کونسل کے چیئرمین ابراہیم شاہ بابا کی سربراہی میں ہوا، جس میں مختلف تعلیمی تنظیموں کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔
