Swat

یک نہ شد دو شد،سرکاری ہسپتالوں کے بعد نجی کلینک بھی بند

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)     سوات کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں، نرس اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ہڑتال جاری ہے۔ تمام ڈاکٹروں نے نجی کلینکس بھی بند کر دیے ہیں جس کی وجہ سے مریض اللہ کے رحم وکرم پرہیں۔ ہڑتال کے ابتدائی دنوں میں نجی کلینکس کھلے تھے جس کی وجہ سے مریض سہ پہر کے بعد کلینکوں میں ڈاکٹروں کے پاس علاج کے لیے جاتے تھے۔ کلینکس کی بندش کے خلاف اب مریض سیدو شریف آتے ہیں، اور بغیر علاج کے واپس جاتے ہیں۔ ا س سلسلے میں جب ڈاکٹروں سے رابطہ کیا گیا، تو انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی میں مریضوں کا علاج ہورہا ہے۔ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے، تو ایمرجنسی سروس بھی بند کریں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

★ ★ ★ ★ ★
اوسط ریٹنگ: ⭐ 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔