(باخبر سوات ڈاٹ کام ) سوات میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی عارضی کمپوٹرائزڈرجسٹریشن کے لئے 30 نومبر کی آخری ڈیڈلائن دے دی گئی، جس کے بعد بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی (مینگورہ) کے مطابق نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے مالکان 30 نومبرتک اپنی گاڑیوں کی عارضی رجسٹریشن مکمل کرلیں ۔
