چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، کاشتکاروں کا اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ

مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں کاشتکاروں نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین جلوس کی شکل میں پریس کلب پہنچے جہاں پر مظاہرین سے اپنے خطاب میں آل سوات مقامی کاشتکاران کمیٹی کے عہدیداروں اور دیگر اراضی مالکان نے کہاکہ بندوبست کے وقت قوم کی کافی اراضی جنگلات میں چلی گئی ہے۔ ان کی حد براری کیلئے فارسٹ سیٹلمنٹ بورڈقائم کیا جائے، تاکہ قوم کی اراضی ان کو مل سکے۔ انہوں نے کہاکہ یہاں پر فارسٹ سیٹلمنٹ بورڈموجود نہیں جس کے سبب لوگ اپنے تنازعات اور مشکلات حکومت تک نہیں پہنچاسکتے۔ انہوں نے کہاکہ پہاڑی علاقوں میں رہنے والے لوگوں پر جنگلات میں جانے پربھی پابندی لگائی ہے اور چراہگاہیں بند کی گئی ہیں جو ایک طرح سے کاشتکاروں کا معاشی قتل ہے

Related posts

ڈی پی او سوات جرائم اور منشیات کے خاتمے میں کردار ادا کریں گے، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن

Ba Khabar Swat

بریکوٹ ابوہا، زمین کے تنازع پر ایک شخص قتل

Ba Khabar Swat

سوات،اے ڈی سی ریاض علی خان کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد

Ba Khabar Swat

Leave a Comment