مینگورہ(باخبر سوات ڈاٹ کام) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس انڈسٹریز کے مرکزی صدارتی امیدوار حاجی غلام علی اور نائب صدارت کے امیدور سرتاج احمد خان نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد پاکستان میں ایکسپورٹ بڑھانے وار انڈسٹریز مالکان کے مسائل کا خاتمہ ہے۔ حکومت اور بزنس کمیونٹی کے درمیان فاصلے ختم کرنا ہے۔ سوات کے دورہ کے موقع پر بزنس کمیونٹی سے اپنے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد سی پیک جو ہمارے مستقبل کا ایک بڑا منصوبہ ہے، سے فائدہ حاصل کرنا ہے۔
