مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام) صوبائی حکومت کی جانب سے صوبے کے تمام شاہراہوں سے سپیڈ بریکرز ختم کرانے کے حکم کے باوجود سوات کے بیشتر شاہراہوں پر سپیڈ بریکرز بدستور قائم ہیں۔ شہر کی کچھ سڑکوں سے تو سپیڈ بریکرز کو ہٹایا گیا ہے لیکن تاج چوک مینگورہ میں مین روڈ پر بنائے گئے دو سپیڈ بریکرز اب بھی قائم ہیں۔ مینگورہ کے علاقہ حیات آباد میں دو سو میٹر سڑک پر دس سے زائد غیر قانونی سپیڈ بریکرز بنائے گئے ہیں جو بھی تا حال قائم ہیں۔
previous post
