چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف کام تیزی سے جاری ہے، ڈی سی سوات

(باخبر سوات ڈاٹ کام) پرفا رمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ(چیف سیکرٹری آفس) سے وقتاً فوقتاً جاری ہونے والے احکامات و ہدایات پر ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق کی جانب سے زور و شور سے کام جاری ہے۔اس سلسلے میں ضلع بھر میں کھلی کچہریاں منعقد ہو رہی ہیں جن میں ڈپٹی کمشنر سمیت تمام ضلعی افسران بھی شریک ہو رہے ہیں اور لوگ کھل کر ڈپٹی کمشنر تک اپنے مسائل پہنچا رہے ہیں۔چیف سیکرٹری کی ہدایات پر ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف کام تیزی سے جاری ہے اور ضلع کے کونے کونے کو تجاوزات سے پاک کر دیا گیا ہے۔ سڑکوں کی دونوں اطراف سے غیر قانونی بل بورڈز ہٹادیئے گئے ہیں اور سالوں پُرانے گندگی کے ڈھیر وں کو ٹھکانے لگا دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی تمام خالی اسامیوں پر بھر تی کاکام جاری ہے اور دوسرے محکموں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی خالی اسامیاں پُر کریں اور ترقی کے منتظر اہلکاروں کی ترقی کاکام مکمل کریں

Related posts

درال پاؤر ہاؤس وریسکیو 1122 میں مقامی لوگوں کو بھرتی کیا جائے، بحرین آل پارٹیز

Ba Khabar Swat

کوئی بھی معا شرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا، گل محمد

Ba Khabar Swat

سابق صوبائی وزیر اور ماہرِ تعلیم حسین احمد کانجو سپردِ خاک

Ba Khabar Swat

Leave a Comment