چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

24 گھنٹوں کے اندر ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا جائے، ڈی پی او سوات

مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر عوام کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کا اعلان کردیا۔ ڈی پی او سوات کیپٹن (ر) واحد محمود نے یہ اعلان محکمہ پولیس کے ڈرائیونگ لائسنس دفتر کے اچانک دورے کے دوران کیا۔ اس موقع پر لوگوں نے ڈی پی او کو بتایا کہ اُن کو ڈرائیونگ لائسنس مہینوں بعد ملتا ہے جس پر انہوں نے فوری طور پر احکامات جاری کر دیئے۔ متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ آج کے بعد جن لوگوں نے لائسنس کے لئے ٹرائی پاس کی ہو اور تمام قانونی کارروائی مکمل کی ہو، اُن کو چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر لائسنس جاری کیا جائے

Related posts

چالیس دن بعد ایک لاش دریائے سوات سے برآمد

Ba Khabar Swat

سوات، تیسرے روز بھی بارش و برف باری کا سلسلہ جاری

Ba Khabar Swat

ایس ایچ اُو اختر ایوب المعروف راؤ انور کا تبادلہ کر دیا گیا

Ba Khabar Swat

Leave a Comment