چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

صحافی معاشرے کی آنکھیں ہیں، ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن

مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات خان نے کہا ہے کہ سوات اور ملاکنڈ ڈویژن میں امن کے قیام میں فورسز کے ساتھ ساتھ عوام کا بھی ہاتھ ہے۔ آج سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں مکمل امن ہے اور لوگ بغیر کسی خوف کے زندگی بسر کر رہے ہیں۔ اپنے دفتر میں سوات پریس کلب و یونین آف جرنلسٹس کی نومنتخب کابینہ سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ سوات میں قیام امن کے لئے صحافیوں کا اہم کردار ہے۔ صحافی معاشرے کے کان اور آنکھ ہیں۔ جرائم کے خاتمے میں صحافیوں کے تعاون کو سراہتے ہیں اور آئندہ بھی اُن سے جرائم کے خاتمے میں تعاون کی اُمید رکھتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ سوات اور خصوصاً مینگورہ شہر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل پر قابو پانے کے لئے دیر پا اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس کے لئے باقاعدہ منصوبہ بندی کی جارہی ہے جس پر عملی کام شروع کردیا گیا ہے۔

Related posts

شین نویکلے، بچہ گھر کی چھت پر کھیلتے ہوئے گر کر زخمی

Ba Khabar Swat

سوات، بارش و برف باری کا نیا سلسلہ شروع، سیاحوں کی آمد جاری

Ba Khabar Swat

سوات، یون بینڈ نے آل پاکستان مقابلۂ موسیقی جیت لیا

Ba Khabar Swat

Leave a Comment