چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

ہماری راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ایک نام نہاد صدرہے،میاں علیم گل

مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام آل پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن کے صوبائی سینئر نائب صدر اورحق پرست پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن سیدوٹیچنگ ہسپتال کے صدر میاں گل علیم نے کابینہ کے اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا کہ اے پی پی ایس ایف کی صوبہ بھرمیں بھرپور اورزبردست کامیاب ممبرشپ مہم جاری ہے۔ عنقریب صوبے کے بہت سے اضلاع اوریونٹوں میں کابینہ مکمل ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی سطح پر پیرامیڈیکس کے اہم ترین مسائل یعنی دی سٹرکچرنگ آف پے سکیلز اور ایچ سی سی کے سابقہ پیرامیڈیکس پرائیویٹ پریکٹس اورکونسل کے قیام کے حل کے صوبائی قائدین کی کوششیں بھرپور اندازمیں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں صوبائی وزیراعلیٰ ، وزیرصحت اور دیگراعلیٰ حکام بھرپور تعاؤن کررہے ہیں۔ تاہم ان مسائل کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ نام نہاد صوبائی پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کاصدر روئیدارشاہ اور ان کے کچھ لوگ ہیں جو پیرا میڈیکس کی ترقی و خوشحالی نہیں چاہتے۔

Related posts

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

سوات، دوسرے روز بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس

Ba Khabar Swat

پاٹا خاتمہ، احتجاج کے شیڈول کا اعلان، اجلاس بلانے کا فیصلہ

Ba Khabar Swat

Leave a Comment