چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، الگ واقعات، دو لڑکیوں نے زندگی سے منھ موڑ لیا

مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں دو الگ واقعات میں دو جواں سال لڑکیوں نے خود کشی کرکے زندگی کا خاتمہ کردیا۔ تحصیل بریکوٹ کے علاقہ کنڈاک جہانگیرے میں 17 سالہ مسماۃ (و) دختر بادشاہ نے تیز دھار آلہ سے خود پر وار کیا جس سے وہ جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے خودکشی پر شک ظاہر کرکے دفعہ174کے تحت دریافت کا عمل شروع کردیا۔ایک اور واقعہ میںسوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ بر تھانہ میں 16 سالہ لڑکی نے زہریلی دوا پی کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق مسماۃ (ح) دختر گل نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گھر میں موجود زرعی استعمال کے لئے موجود زہریلی دوا پی لی جس سے وہ جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی

Related posts

کبل شریف آباد خودکش دھماکا، ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج

Ba Khabar Swat

Minogra,Swat

Ba Khabar Swat

سوات اور گرد و نواح میں زلزلہ کے جھٹکے، شدت 4 ریکارڈ

Ba Khabar Swat

Leave a Comment