مٹہ(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل کونسل مٹہ میں انصاف کے علمبرداروں نے میرٹ اور انصا ف کی دھجیاں اُڑادیں۔ تحصیل کونسل مٹہ کی سرکاری ملازمتوں میں سنگین بے قاعدگیاں کرکے میرٹ کے برعکس اعلیٰ آسامیوں پر پارٹی ورکروں اور عزیزوں کو سکیل 4 دے کر بھرتیاں کی گئیں۔ صوبائی وزیر محمود خان کے بھائی تحصیل ناظم عبداللہ خان کے ساتھ دیگر عملہ بھی ملوث ہے۔ ترقیاتی سکیموں میں بھی بے قاعدگیاں ہوئی ہیں۔ یہ نکشافات جے یوآئی ف کے ضلعی رہنما و تحصیل کونسلر ڈاکٹر امجدعلی خان نے ننگولئی میں پارٹی عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں سب ثبوت سامنے لاتے ہوئے کہاکہ انصاف کے دعویداروں نے تحریک انصاف کی دھجیاں اُڑاکے رکھ د ی ہیں۔ تحصیل کونسل مٹہ کے چودہ سرکاری پوسٹوںپر این ٹی ایس اور میرٹ کے بغیر بھرتیاں کی گئی ہیں۔ اُنہوںنے کہا کہ اس کے لئے پہلے ا خبار میں اشتہار دیا گیا تھاجس کے تحت 25.8.2016کو انٹرویو کی تاریخ مقرر کی گئی تھی لیکن ٹی ایم اے شامیزئی مٹہ نے کچھ قانونی پیچیدگیوں اور دیگر ناگزیر وجوہات کا حیلہ بنا کراشتہار ہذ اکو منسوخ کرنے کیلئے 1.8.2016 کو اشتہار جاری کردیا۔ بعد میں 25.4.2017کو بغیر اشتہار دیئے اُن چودہ پوسٹوں پر میرٹ اور این ٹی ایس کے بغیر پی اے ٹو ناظم کی پوسٹ پر اظہار احمد،ایجنڈا کلرک کی پوسٹ پرعبدالعزیز، لائبریرین کی پوسٹ پر یحییٰ خا ن، اکاؤنٹس کی پوسٹ پر ارشدعلی جو کہ تحصیل ناظم عبداللہ خان اور صوبائی وزیر محمود خان کا ماموزاد ہے،بلڈنگ انسپکٹر کی پوسٹ پرنثاراحمد خان، کورٹس کلرک کی پوسٹ پر رشید علی، ڈرائیوروں کی تین پوسٹوں پر محمد ظاہر، علی محمد اور امجدعلی جو کہ تحصیل کونسلر گوالیرئی کے رشتہ دار ہیں کو بھرتی کیا گیا ہے
previous post
next post
