چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات میں سونامی بلین ٹری منصوبہ کا جنازہ نکال دیا گیا

مٹہ(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں سونامی بلین ٹری منصوبہ کا جنازہ نکال دیا گیا۔ سوات کی تحصیل مٹہ میں جنگلات کی کٹائی پر پابندی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ بڑے پیمانے پر درخت کاٹ کر لکڑی سمگل کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ محکمہ جنگلات کے حکام نے کٹائی کی تردید کردی۔ اطلاعات کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ سلاتنڑ چنکا رئی کے جنگلات میں کھلے عام قیمتی در ختوں کی بے دریغ کٹائی کا انکشاف ہوا ہے اور ذرائع کے مطابق کمپارٹ نمبر 21 اور 22 میں کھلے عام کٹا ئی کی جارہی ہے۔ ٹمبر مافیا جنگلات کی کٹائی کرکے سلیپرران اورلکڑی کو فروخت کرنے میں مصروف ہیں مگر فارسٹ اہلکار خاموش تماشائی بن گئے ہیں۔ اس سلسلے میں مقامی فارسٹ آفیسر ایس ڈی ایف او ہمایون خان سے رابطہ کیاگیا توانہوں نے جنگلات کی کٹائی کی سختی سے تردید کردی اورمؤقف اختیار کیا کہ علاقے میں کسی قسم کی قانونی یاغیر قانونی کٹائی نہیں کی جارہی ہے

Related posts

Dealers Charged Against Selling Adultered Milk at Khwazakhela

Ba Khabar Swat

Swat,Draeiwar Kei Laparwaei Sangota Sy Malamjaba Tak Aria Tarikei Me Dobgya

Ba Khabar Swat

سوات میں قومی اسمبلی کی نشستیں دو سے بڑھ کر تین اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں سات سے بڑھ کر آٹھ ہوگئیں

Ba Khabar Swat

Leave a Comment