مینگورہ(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق کی زیر صدارت 12تا 14فروری مجوزہ پولیو مہم کے سلسلے میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی ایچ او غلام سبحانی ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر سیلم ، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، تعلیم، صحت،پولیس اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ضلع سوات سے پولیو کے خاتمہ کیلئے قومی جذبہ کے ساتھ کام کریں تاکہ ہمارا ملک اس موذی مر ض سے نجات حاصل کر سکے ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ اس مہم کیلئے 1596 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو 4,81,410 پچوں کو گھر گھر جاکر ویکسین پلائیں گی
previous post
