چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

ٹریفک کے مختلف حادثات،ایک شخص جاں بحق، پانچ زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ سیدو شریف میں والئی سوات کی حویلی کے سامنے کیری ڈبہ اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار عبدالرحیم سکنہ مکان باغ مینگورہ جاں بحق اور دوسرا موٹر سائیکل سوار عبید اللہ زخمی ہوگیا۔ کیری ڈبہ میں سوار تین افراد اسد، ذیشان اور عبدالودود بھی زخمی ہوگئے۔ تحصیل کبل کے علاقہ خیر آباد میں تیز رفتار ہائی ایس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار رحمت علی زخمی ہوگیا ۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

Related posts

رمضان کے مقدس مہینہ میں قصائیوں کے من مانے نرخ مقرر

Ba Khabar Swat

سوات سٹیڈیم کے قریب کھیت سے نوجوان کی لاش برآمد

Ba Khabar Swat

چارباغ، مفت راشن اور کھانے کے علاوہ دستر خوان بھی سجایا جاتا ہے

Ba Khabar Swat

Leave a Comment