کبل(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ شریف آباد میں پاک فوج کے یونٹ میں خود کش حملہ کرنے والے دہشت گرد کے ساتھیوں کی تلاش میں دوسرے روز بھی سرچ آپریشن جاری رہا ۔ سیکورٹی فورسز اور پولیس نے تحصیل کبل کے مختلف علاقوں میں سہولت کاروں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن کیا ، تاہم آخری اطلاعات تک گرفتاریوں کے بارے میں کوئی تفصیل سامنے نہ آسکی
