چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

باپ کے ہاتھوں نوجوان بیٹا قتل

کبل (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ شاہ ڈھیرئی میں باپ نے اپنے 23سالہ بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ مقتول کی دو ہفتے بعد شادی ہونے والی تھی۔ پولیس کے مطابق خائستہ خان نے اپنے بیٹے عمر علی پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس نے ملزم کو آلۂ قتل سمیت گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنے بیٹے کے لئے دو بار دبئی کا ویزہ لیا لیکن اس نے جانے سے انکار کیا اور گاؤں میں بھی محنت مزدوری نہیں کرتا تھا۔ ملزم کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ ملزم ہائی بلڈ پریشر کا مریض ہے جس کی وجہ سے اس نے کسی بات کے بعد طیش میں آکر بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔

Related posts

سوات، مختلف حادثات،2 افراد انتقال کرگئے، 10 زخمی

Ba Khabar Swat

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

مینگورہ خواجہ آباد،موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے نوجوان زخمی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment