مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام) پختون خواہ ملی عوامی پارٹی ضلع سوات نے اسلام آباد میں جاری پختونوں کے دھرنے کی حمایت اور نقیب اللہ کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے مینگورہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ نشاط چوک مینگورہ میں احتجاجی مظاہرین سے اپنے خطاب میں پارٹی رہنماؤں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف سخت سے سخت کارروائی بلا امتیاز کی جائے۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیاکہ پورے ملک میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرادیاجائے اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور ماسٹر مائنڈ کو کیفرکردار تک پہنچایاجائے، جلسے سے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خالدمحمود، خورشید کاکاجی، عمرعلی یوسفزئی اور دیگر نے خطاب کیا۔
previous post
