چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

چیک پوسٹ پر سخت تلاشی کے خلاف ڈویژن بھر کے وکلا کی مکمل ہڑتال

(باخبر سوات ڈاٹ کام ) سوات اور ملاکنڈ ڈویژن میں سیکورٹی چیک پوسٹوں پر سخت تلاشی، خوازہ خیلہ اور مینگورہ میں احتجاجی مظاہرین پر بغاوت اور دہشت گردی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کے خلاف صوبائی بار کونسل کی اپیل پر ملاکنڈ ڈویژن میں وکلا نے ہڑتال اور عدالتوں سے بائیکاٹ کیا۔ پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ، سوات، شانگلہ، بونیر، ملاکنڈ، دیر لویر، دیر اَپر اور چترال کی عدالتوں میں وکلا پیش نہیں ہوئے اور ہائی کورٹ سمیت تمام عدالتوں میں تواریخ پیشی تبدیل کی گئیں۔ وکلا کا مطالبہ تھا کہ سیکورٹی چیک پوسٹوں پر علاقائی روایات کا خیال رکھا جائے۔ عام لوگوں اور سیاحوں کو بے جا تنگ نہ کیا جائے۔ خوازہ خیلہ اور مینگورہ میں پُرامن مظاہرین کے خلاف دہشت گردی اور بغاوت کی دفعات اور ایف آئی آر واپس لی جائے ۔

Related posts

سوات، 813 ملین روپے کی لاگت سے زیرِ تعمیر جیل نے کام کا آغاز کردیا

Ba Khabar Swat

پنجاب سے لایا جانے والا ہزاروں لیٹر مضر صحت دودھ پکڑا گیا

Ba Khabar Swat

کبل پولیس، ڈکیتی میں ملوث ملزمان گرفتار،رقم برآمد

Ba Khabar Swat

Leave a Comment