چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

شادی شدہ خاتون، شوہر اور دیور کے ہاتھوں قتل

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ اشاڑے تھانہ شاہ ڈھیرئی میں 33 سالہ شادی شدہ خاتون کو شوہر اور دیور نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ایس ایچ او تھانہ شاہ ڈھیرئی الطاف حسین کے مطابق مسماۃ کشور بیگم کو گھر میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ مقتولہ کے شوہر نے حاجی نواب نامی شخص پر دعویداری کی لیکن پولیس کی کچھ گھنٹوں کی تفتیش کے بعد معلوم ہوا کہ مقتولہ کو اس کے شوہر عمران اور دیور اسلام نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔ دونوں کو گرفتار کرکے آلۂ قتل بھی برآمد کیا گیا۔ ملزمان نے ابتدائی رپورٹ میں بتایا کہ مقتولہ کے حاجی نواب نامی شخص کے ساتھ تعلقات تھے جس کی وجہ سے اس کو قتل کیا گیا

Related posts

تاجر برادری وطنِ عزیز کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی، عبدالرحیم

Ba Khabar Swat

سوات، دوسرے روز بھی شدید برف باری کا سلسلہ جاری

Ba Khabar Swat

سیدو شریف تدریسی ہسپتال،کورونا سے ایک اور مریض انتقال کرگیا

Ba Khabar Swat

Leave a Comment