چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات سمیت پورے صوبے کے پٹواریوں کی ہڑتال، کام ٹھپ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات سمیت پورے صوبے میں پٹواریوں کی ہڑتال کی وجہ سے زمینوں کی خرید و فروخت اور محکمہ مال کے تمام کام ٹھپ ہو کر رہ گئے۔ انجمن پٹواریان و قانون گویان خیبر پختون خواہ کے صدر محمد خان کے مطابق حکومت نے ان کے اَپ گریڈیشن اور دیگر مطالبات کو منظور کیا تھا۔ اَپ گریڈیشن کا بل اسمبلی سے بھی منظور ہوا تھا لیکن اب تک حکومت نے پٹواریوں کی اَپ گریڈیشن نہیں کی جس کی وجہ سے 2مارچ تک صوبے کے تمام اضلاع میں قلم چھوڑ ہڑتال ہوگی۔ اس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ پٹواریوں کی ہڑتال کی وجہ سے صوبہ بھر میں زمینوں کی خرید و فروخت، فرد کے حصول سمیت کوئی کام نہیں ہو رہا جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

Related posts

کالام، دو جوان دریا میں مچھلیاں پکڑتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

Ba Khabar Swat

کورونا سے مزید دو مریض جاں بحق،91 میں وائرس کی تصدیق

Ba Khabar Swat

سوات میں ذہنی امراض کا عالمی دن منایا گیا

Ba Khabar Swat

Leave a Comment