چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

غیرقانونی اڈہ جات اور ڈی کلاس لائسنس کی مخالفت کرتے ہیں

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی ٹرانسپورٹ برادری نے مینگورہ میں غیرقانونی ٹرانسپورٹ اڈہ جات اور ڈی کلاس لائسنس کی بھرپور مخالفت کرتے ہوئے خبردارکیاہے کہ وہ کسی بھی غیرقانونی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے۔ فضاگٹ میں ٹرانسپورٹروں کے احتجاجی مظاہرے اور ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آل سوات ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے صدر خائستہ باچہ، سینئر نائب صدر افضل خان، نائب صدر اقبال باچہ، عمرعلی، محمداقبال اور دیگرنے کہاکہ جنرل بس سٹینڈ کی بائی پاس منتقلی سے قبل ایک لابی ابھی سے لابنگ کرتے ہوئے بائی پاس اڈہ کے اردگرد غیرقانونی اڈے قائم کرنے اور ڈی کلاس لائسنس کے ذریعے ٹی ایم اے کی حدود میں اڈے قائم کرنے کے لیے متحرک ہوئی ہے لیکن ہم قانون کی پاسداری کریں گے اور کسی کو ماورائے قانون کام کرنے کی اگراجازت دی گئی، تو ہم بھی پھرسرکاری اڈے کے ذریعے ٹرانسپورٹ نہیں چلائیں گے

Related posts

دیولئی، پک اَپ کھائی میں گرنے سے سات افراد زخمی

Ba Khabar Swat

فضل حکیم کا حاجی بابا چوک کے قریب زیر تعمیر کلورٹ کا معائنہ

Ba Khabar Swat

دریائے سوات میں گیارہ سالہ بچہ نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

Ba Khabar Swat

Leave a Comment