سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) نومنتخب نرسنگ ایسوسی ایشن سوات کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری جمعہ کے روز نرسنگ ہاسٹل سید و شریف سوات میں منعقد ہوئی۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر برائے آبپاشی و کھیل محمود خان اس مو قع پر مہمان خصوصی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوے صوبائی وزیر نے نرسنگ سٹاف کے کردار کی تعر یف کرتے ہوئے کہا کہ میل اورفی میل نرسز دن رات دکھی انسانیت کی خد مت میں لگے رہتے ہیں۔ ان کی زندگی بیماروں کو شفا دینے کی کوشش میں گزرتی ہے۔ لہٰذا وہ بہترین حالاتِ کار کے حق دار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جب موجودہ حکومت بر سراقتدار آئی، تو اس کو تمام محکمے تبا ہ حال ملے تھے۔ تاہم موجودہ حکومت نے محکمۂ صحت سمیت تما م محکموں کو ازسرنو بحال کیا اور ان کو عوام کی خدمت پر مامور کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ صحت میں بھی بہت بڑی سطح پر مثبت تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اصلاحات کا عمل اب بھی جاری ہے۔اس موقع پر انہوں نے نو منتخب عہدیداروں سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔
previous post
