سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف، مریم نواز، پرویز رشید اور دیگر رہنماؤں سمیت جب سوات پہنچے، تو ان کے ہیلی کاپٹر نے ملم جبہ میں لینڈ کیا، جہاں ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام اور ایم این اے ڈاکٹر عباد اللہ نے ان کا استقبال کیا۔ اس کے بعد وہ ملم جبہ میں امیر مقام کے فارم ہاوس میں گئے اور وہاں پر پارٹی صورتحال اور آئندہ انتخابات میں خیبر پختون خواہ کے حوالے سے مشاورت کی۔ امیر مقام کی جانب سے ن لیگ کے قائدین کے لئے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا تھا، جس کے بعد وہ ہیلی کاپٹر میں سیدو شریف ائیر پورٹ پہنچے جہاں سے وہ جلسہ گاہ کبل روانہ ہوگئے
