چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

پی ایس ایم اے سوات کی اپیل پر تمام نجی سکول بند رہے

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)   پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ضلع سوات کی اپیل پر سوات کے تمام نجی سکول بند رہے۔ پی ایس ایم اے نے صوبائی حکومت کی جانب سے ریگولیرٹی اتھارٹی بنانے کے خلاف دوروزہ ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ پیر کو تمام نجی سکول بند رہنے کے بعد آج منگل کو بھی بند رہیں گے۔ نجی سکول مالکان صوبائی حکومت کے خلاف آج صبح دس بجے نشاط چوک میں احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ دوسری جانب نجی سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کے والدین نے سکول بند کرنے اور ہڑتال کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ والدین کا کہنا ہے کہ نجی سکولز اب ایک مافیا بن چکے ہیں۔ اگر ان کو ہڑتال کرنے کا شوق ہے، تو کریں اور سکول بند کرنے کی بجائے چھٹی ہونے کے بعد اپنا احتجاج کریں۔ انہوں نے نجی سکول مالکان سے سکولز کھولنے کا مطالبہ بھی کیا ۔

Related posts

جماعت اسلامی خیبرپختونخواکے وفد کا ضلع شانگلہ کا دورہ

Ba Khabar Swat

سماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشن جاری، بڑی کامیابیاں ملی ہیں، ری پی او ملاکنڈ

Ba Khabar Swat

کسی کے پیٹ میں درد ہویامروڑ، خوشحالی کا سفر جاری رہے گا، فضل حکیم

Ba Khabar Swat

Leave a Comment