سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ کے قریبی رشتہ دار ، ن لیگ سوات کے رہنما اور ضلعی کونسلر عاصم اللہ خان عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہوگئے ۔ دنگرام میں ان کی رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب میں انہوں نے اے این پی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ تقریب سے اپنے خطاب میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ تبدیلی کے دعویداروں نے قرضے لے لے کر صوبے کو معاشی بدحالی سے دوچار کردیا ہے ۔ پرویز خٹک نے صوبے کے خزانے کا بیشتر حصہ وزیر اعلیٰ ہاؤس اور بنی گالہ کے اخراجات پر صرف کیا ۔سوات کے عوام اور یہاں کی پولیس فورس نے قیام امن کے لئے بے تحاشہ قربانیاں دی ہیں، جس کا انہیں صلہ نہیں ملا ۔اے این پی اقتدار میں آکر یہاں کے عوام کو درپیش مشکلات ختم کرنے اور بنیادی ضروریاتِ زندگی کی فراہمی کے لئے اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پختون اپنے حقوق کے حصول کے لئے متحد ہوکر پنجاب اورلاڑکانہ کی بالادستی قبول کرنے کی بجائے خیبر پختونخوا کے حقیقی وارثوں اور پختون رہنماؤں کے ہاتھ مضبوط کرنے کے لئے ہمارا ساتھ دیں۔ موجودہ صوبائی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانچ سال گزرنے کے باوجود تبدیلی سرکا ر نے اپنا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔ یہ اعزاز صرف اے این پی کو حاصل ہے جنہوں نے نامساعد حالات کے باوجود یہاں کے عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لئے قربانیاں دیں
previous post
