چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سورن سنگھ قتل کیس کے ملزمان بری ، پولیس تفتیش پر سوالات اٹھ گئے

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) وزیر اعلیٰ کے مشیر انجہانی سردار سورن سنگھ کے قتل میں ملوث بلدیو کمار سمیت تمام چھ ملزمان کے بری ہونے کے بعد پولیس تفتیش پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔کیا اس وقت کے ڈی آئی جی اور ڈی پی او کو ان ملزمان کی گرفتاری پر دیا جانے والا قائد اعظم ایوارڈ واپس لیا جائے گا؟ سردار سورن سنگھ کو23اپریل2016کو قتل کیا گیا تھا ۔ قتل کے چارروز بعد پولیس نے بلدیو کمار سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس کا مؤقف تھا کہ انہوں نے قاتل اور ان کے تمام ساتھیوں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا ۔ ملزمان کی گرفتاری پر حکومت پاکستان نے اس وقت کے ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن آزاد خان اور ڈی پی او ہمدانی کو 23مارچ2018کو قائد اعظم ایوارڈ سے نواز تھا ۔ گذشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس کی جانب سے گرفتار کئے جانے والے تمام ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا، جس کے بعد اب سوالات اٹھ رہے ہیں کہ کیا پولیس نے قاتلوں کے بجائے عام لوگوں کو گرفتار کیا تھا ؟ یا پولیس کی تفتیش اور ثبوت کمزور تھے ۔اور یہ سوال بھی اٹھ رہا ہے کہ پولیس کی جانب سے گرفتار تمام ملزموں کو عدالت نے باعزت بری کردیا ہے، تو اب پولیس افسران کو دیا جانے والا قائد اعظم ایوارڈ ان سے واپس لیا جائیگا

Related posts

یوسف آباد،بار بار ٹرانسفارمرکی خرابی کے خلاف اہلِ علاقہ کا مظاہرہ

Ba Khabar Swat

تاجر برادری حلال فوڈ اتھارٹی کے ساتھ تعاؤن جاری رکھے گی

Ba Khabar Swat

سیدو شریف اخون با با، فورسز کی وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے گھر کا صفایا کردیا

Ba Khabar Swat

Leave a Comment